کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

مشغول شیڈول پر بھڑک اٹھے قومی ٹیم کے کپتان، کہا اب تو براہ راست اسٹیڈیم میں اترکر ہی کھیلنا ہوگا کرکٹ

Administrators

آکلینڈ، 23 جنوری( ایجنسی) ۔
 آسٹریلیا کے خلاف بھارت میں کھیلنے کے ایک ہفتے کے اندر نیوزی لینڈ میں کھیلنے آئی بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے مشغول شیڈول پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ کوہلی نے میچ سے پہلے جمعرات کو کہا کہ کرکٹر اب اس مرحلہ کے قریب پہنچ رہے ہیں جب اسٹیڈیم پر ہی براہ راست اترکر کھیلنا شروع کرناہوگا۔ بھارت پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جمعہ کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔ اس سے پانچ دن پہلے ہی بھارت میں آسٹریلیا کے خلاف یک روزہ سیریز ختم ہوئی ہے۔ کوہلی نے پہلے ٹی 20 سے پہلے کہا کہ اب ہم اس پوزیشن کے قریب پہنچ رہے ہیں کہ براہ راست اسٹیڈیم پر لینڈنگ کرکے کھیلناہوگا۔. پروگرام اتنا مصروف ہو گیا ہے لیکن اتنی سفر کرکے الگ ٹائم زون والے ملک میں آکر فوری طور پر ڈھل جانا آسان نہیں ہوتا۔
کوہلی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں ان چیزوں کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا، بین الاقوامی کرکٹ ایسا ہے جہاں مسلسل کھیلنا ہوتا ہے۔ کوہلی نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سیریز ون ڈے سیریز تھی تو ہم میدان پر کافی وقت رہے۔ اس سے پہلے کچھ ٹی 20 کھیلے۔ گزشتہ تین میچ ٹی 20 نہیں تھے تو اب ہمارے لئے یہاں کھیلنا آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کرکٹروں کو دوسرے ممالک کی طرح سر پر نہیں بٹھایا جاتا لہٰذا یہاں کھیلنا آرام سے بھرا ہوتا ہے۔
 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ بطور کپتان ان کی توجہ ٹیم کو آگے لے جانے پر مرکوزرہتی ہے اور اس دوران وہ نتائج کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے۔ واضح ہو کہ کوہلی کی تنقید ہوتی رہی ہے کہ وہ بطور کپتان ملک کے لئے آئی سی سی ایونٹ نہیں جیت سکے ہیں۔ اس طرح کی باتوں اور تنقید کا جواب دیتے ہوئے کوہلی نے یہ بات کہی۔ 31 سال کے کوہلی مانتے ہیں کہ جب بھی کوئی ٹیم کسی ٹیم کو شکست دیتی ہے تو ہارنے والی ٹیم کو ایک ساتھ شکست کی ذمہ داری لینی چاہئے اور مستقبل کے لئے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ 
کوہلی نے کہا، ”اگر کوئی ٹیم آپ کوشکست دے دیتی ہو تو ایک ساتھ مل کر شکست کی ذمہ داری لینی چاہئے اور بہتری کی کوشش کرنی چاہئے۔ اسے صرف اور صرف قیادت کی ناکامی نہیں سمجھا جانا چاہئے “۔قابل ذکر ہے کہ بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر پانچ ٹی -20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹی -20 سیریز کا آغاز جمعہ کے روزسے آکلینڈ کے ایڈن پارک میدان پر ہونے والے مقابلے سے ہوگا۔


You May Also Like

Notify me when new comments are added.