کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اقوام متحدہ نے بھی ہندوستانی کی شرح نموکا تخمینہ کم کیا

Administrators

ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی، 17 جنوری۔ اقوام متحدہ نے بھی ہندوستان کی جی ڈی پی شرح کااندازہ کم کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے جمعرات دیر رات جاری رپورٹ میں کہا کہ موجودہ مالی سال 2019-20 میںہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.7 فیصد رہ سکتی ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے عالمی بینک جیسی کئی بین الاقوامی ایجنسیاں بھی ہندوستان کی جی ڈی پی شرح کے اندازے میں تخفیف کرچکی ہیں۔

اقتصادی محاذ پر بھارت کو پھر دھچکا، ترقی کی شرح کااندازہ گزشتہ سال سے بھی کم، جان کرمودی حکومت کوآجائیں گے پسینے

اقوام متحدہ نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کا موجودہ اندازہ سابقہ اندازہ سے کم لگایا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیگر ابھرتے ہوئے ممالک میں جی ڈی پی ترقی کی شرح میں اس سال کچھ تیزی آ سکتی ہے۔

معیشت کے اعداد وشمار میں کوئی بہتری نہیں، گزشتہ 15 دن میں لگے یہ 7 دھچکے

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال عالمی اقتصادی ترقی کی شرح سب سے کم 2.3 فیصد رہنے کے بعد اقوام متحدہ نے یہ بات کہی ہے۔اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات (ڈبلیو ای ایس پی) -2020 کے مطابق 2020 میں 2.5 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ تجارتی کشیدگی اور مالیاتی کشیدگی بڑھنے سے چیزیں پٹری سے اتر سکتی ہیں۔ہندوستان کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.7 فیصد رہ سکتی ہے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.