کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

متحدہ عرب امارات میں شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے سے متعلق وائرل خبر میں کوئی صداقت نہیں

Administrators

دبئی،26دسمبر(ایجنسی)۔
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک خبر نے عوام خاصی فکر مند کردیاہے۔مذکورہ وائرل ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے امارات کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹول ٹیکس عائد کردیاجائے گا، جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والے افراد کی مشکلیں بڑھ جائیں گی، خصوصاً ایسے افراد جو روزگار کی خاطر روزانہ اپنی گاڑیوںسے ایک ریاست سے دوسرے ریاست کا سفر کرتے ہیں، وہ اس خبر کے سامنے آنے سے کافی پریشان ہیں۔
تاہم اس معاملے پراب یواے ای حکومت کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔ اماراتی وزارت تعمیرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لوگ ایسی خبروں پر بالکل اعتبار نہ کریں کیونکہ ملکی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم ٹرکوں پر ٹیکس ان کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کی پالیسی کے تحت لگایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل العربیہ نیوز کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعمیرات انجینئرعبداللہ بن محمد النعیمی نے کہا کہ شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار شاہراہوں کی تعمیر کے سلسلے میں بڑا مرحلہ طے کرلیا گیا ہے۔ ان دنوں ماحول دوست شاہراہوں پر کام کیا جارہا ہے۔وزارت تعمیرات کے مطابق دس ارب درہم کی لاگت سے سکیورٹی ، تعلیمی شعبوں ، خدمات اور شاہراہوں کے 36 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ملک کے مختلف علاقوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔ وزارت نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران 4 ارب 520 ملین درہم کی لاگت سے 55 اہم منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان میں سے 780 ملین درہم کی لاگت سے راستے بنائے جائیں گے۔ 350 ملین درہم کی لاگت سے 6ہیلتھ سینٹر اور ہسپتال تعمیر ہوں گے۔ 600 ملین درہم کی لاگت سے نئی نسل کے لیے چار سکول کھولے جائیں گے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.