کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شاہ سلمان کاامریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،امریکی نیول بیس فائرنگ کی مذمت

Dr Zafarul Islam Khan

واشنگٹن،07دسمبر(ایجنسی)۔

امریکہ کے فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعہ پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس کی اطلاع امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر دی۔ امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ سلمان نے امریکی نیول بیس فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا شخص کسی طور بھی سعودی عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز فلوریڈا کے گورنر نے اعلان کیا تھا کہ نیول بیس میں فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کرنے والا شخص ایک زیر تربیت سعودی اہل کار ہے۔فائرنگ کے بعد حملہ آور کو بھی موت کی نیند سلا دیا گیا۔فلوریڈا میں مذکورہ اڈے پر تقریبا 16 ہزار فوجی تعینات ہیں۔
شاہ سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب اس موقع پر امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی سیکورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس افسوس ناک واقعے کی وجوہات جاننے میں مددگار معلومات تک پہنچنے کے واسطے متعلقہ امریکی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔سعودی شاہ نے کہا کہ یہ صریح جرم کسی طور بھی سعودی عوام کی نمائندگی نہیں کرتا جو اپنے دلوں میں امریکی عوام کے لیے احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔شاہ سلمان نے ٹرمپ کو اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.