کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تمل ناڈو میں شہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہرین پر پولس کا قہر،برسائیں لاٹھیاں

Administrators

ہماری دنیا بیورو

چنئی، 14 فروری۔ شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)، قومی شہری رجسٹر (این آرسی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے معاملے پر ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی پولیس نے مبینہ طور پر ان مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے جو واشرمین پیٹ میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق چنئی میں منٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب بڑی تعداد میں لوگوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو حراست میں بھی لیا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔واشرمین پیٹ علاقے میں ہزاروں لوگ سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف جمع ہوئے تھے۔ معاملہ اس وقت بھڑک گیا جب پولیس نے احتجاج کے مقام سے کچھ لوگوں کو زبردستی ہٹا دیا۔ اس کے بعد مظاہرین اور پولیس آپس میں بھڑگئے۔

یہاں جمع لوگوں کو ہٹانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج تک کرنا پڑا، اگرچہ لوگ اس کے باوجود نہیں ہٹے، بعد میں پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لیا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔دوسری طرف چنئی پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے تصادم میں چار پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ان میں ایک خاتون ڈپٹی کمشنر، دو خواتین افسر اور ایک سب انسپکٹر شامل ہیں۔ ادھر مظاہرین کا بھی کہنا ہے کہ پولس لاٹھی چارج میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ہنگامہ بڑھنے پر پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ ان کی رہائی کے لئے لوگوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.