کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تائیکوانڈو چمپئن شپ میں اس مسلم طالب علم نے جیتا گولڈ میڈل، لوگوں نے کیا شاندار استقبال

Administrators

ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی،21جنوری۔ عوامی اتحاد ویلفیئر سوسائٹی نے گزشتہ دنوں دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد 11 ویں انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے دہلی کے فاضل محمد خان کا خیر مقدم کیا ہے۔ فاضل اولمپکس کے ماسٹر رضوان احمد انصاری سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔سوسائٹی کے صدرحکیم عطاءالرحمان اجملی نے بتایا کہ یہ چمپئن شپ دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا تھا جس میں 7 ممالک کے تقریباً 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت سمیت ایران، افغانستان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، نیپال، بنگلہ دیش سے تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ اس تقریب کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تائیکوانڈو کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس چمپئن شپ میں بھارت پہلے نمبر پر رہا جبکہ افغانستان دوسرے اور جنوبی کوریا نے تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے فاضل محمد خان نے اس مقابلہ میں کافی اچھا کیا جس کی وجہ سے انہیں گولڈ میڈل حاصل ہوا ہے۔فاضل محمد خان کا آج یہاں استقبال کرتے ہوئے کافی اچھا لگ رہا ہے۔ کھیلوں کے مقابلوں میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اس سے بچوں کے اندر اعتماد پیدا ہوتا ہے اور وہ ملک کے لئے تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔انہوںنے اس کے لئے ٹریننگ اولمپکس ماسٹر رضوان احمد انصاری کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خان کی بہت اچھی تربیت دی جس کی وجہ سے وہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آگے بھی فاضل اسی طرح ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.