کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بالی وڈ کے اس مثالی جوڑے نے ریڈ کارپیٹ پر میچنگ کپڑوں میں جیتا سب کا دل

Administrators

ہماری دنیا بیورو
ممبئی،10دسمبر۔شاہ رخ خان اور گوری خان بی ٹاو¿ن کے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہے اور ہر بار یہ جوڑا اسٹائلش اندازسے اپنے مداحوں کو دیوانہ بناتا ہے۔ کنگ خان اور گوری بالی ووڈ انڈسٹری کے ایسے پرفیکٹ جوڑے ہیں جو اپنے فیشن سینس اور اسٹائلش ملبوسات کے ذریعے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ شاہ رخ خان اور گوری خان کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ شاہ رخ اور گوری کو حال ہی میں ایک تقریب میں دیکھا گیا تھا جو ووگ اور نیاکا کی دی پاور لسٹ۔2019 کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ رائل کپل شاہ رخ-گوری نے میچنگ کپڑوں میں سب کا دل جیت لیا۔ 
شاہ رخ خان اور گوری خان بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے پاورفل جوڑوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ کنگ خان کالے رنگ کے کوٹ اورپتلون میں کافی اسٹائلش نظر آ رہے تھے، وہیں گوری نے بلیک کلر کا خوبصورت گاون پہنا تھا۔ اس پروگرام کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں شاہ رخ اپنی بیوی گوری کا لباس ٹھیک کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے مداح ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان ایان مکھرجی کی فلم ’برہماستر‘ میں کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ شاہ رخ نے حال ہی میں فلم کا ایک سین شوٹ کیا ہے۔ شاہ رخ خان آخری بارآنند ایل رائے کی فلم’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.