کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گا سعودی عرب

Administrators

غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گا سعودی عرب
جدہ،10دسمبر(ایجنسی)۔
ایک عربی ٹی وی چینل کودیئے اپنے انٹرویو میںسعودی عرب کے وزیرخزانہ محمدالجدعان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مملکت میں ’سٹیزن اکاونٹ‘ پروگرام سنہ 2020ءبدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے غیرملکی تارکین وطن اور ملک میں ملازمت کرنے والے غیرملکیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان پر کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ سٹیزن اکاﺅنٹ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 
اس پروگرام کے تحت شہریوں کو رقوم کی فراہمی آئندہ سال بھی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاشرتی تحفظ کے نظام کے مطالعے کی روشنی میں پروگرام کی مدت کی تکمیل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں اور آئندہ دو سالوں کے درمیان بجٹ میں شہری الاو¿نس یا شہری اکاو¿نٹ کی لاگت میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں الجدعان کا کہنا تھاکہ تارکین وطن کے لیے کوئی نیا ٹیکس نہیں لایا جا رہا ہے۔ 
حکومت مستقل طور پر اپنے اقدامات کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔ فی الحال تارکین وطن اور ان کے ساتھ آنے والوں کی فیسوں کمی بیشی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے اگرکوئی کمی بیشی ہوتی ہے تو اس پیشگی اعلان کیا جائے گا۔ جیسا کہ ہم نے صنعتی شعبے کے حوالے سے کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں شہریوں اور تارکین وطن کو قبل از وقت آگاہ کردیا تھا۔خیال رہے کہ سعودی کابینہ نے گذشتہ 24 ستمبر کو فیصلہ کیا تھا کہ صنعتوں میں کام کرنے والے افراد کے لیے یکم اکتوبر سے 5 سال کی مدت تک حکومت تارکین وطن ملازمین کے صنعتی الاﺅنسز برداشت کرے گی۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.