کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس اہم مذہبی امور پرقریب آئے سعودی عرب اورایران

Administrators

ریاض،09دسمبر(ایجنسی)۔
طویل کشیدگی کے دوران روایتی حریف سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں ممالک نے فریضہ حج سے متعلق انتظامات کے حوالے سے باہمی تعاون کے ایک معاہدے کو منظوری دی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے ایرانی حج و زیارت تنظیم کے ساتھ اس سال کے حج سیزن کے انتظامات کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پریس کو جاری ایک بیان میں سعودی وزیر برائے حج وعمرہ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج وعمرہ کو بلا تفریق ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال کے حج سیزن کے موقع پر ایرانی حجاج کرام کی طرف سے تعاون اور حج کے دوران امن وسکون کو برقرار رکھنے میں معاونت کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ

واضح رہے کہ گذشتہ رروز ایران کی حج تنظیم کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفدکے ہمراہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔اس موقعے پر سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان مشاط اور متعدد دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان حج سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئندہ حج سیزن میں ایرانی حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات پر بات چیت کی گئی۔خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اس کشیدگی کے جلومیں دونوں ملکوں کا حج سے متعلق امور پر اتفاق خوش آئند قرار دیا جاتا ہے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.