کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

طویل بریک کے بعد ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ پر شاندارواپسی، خطاب پرقبضہ

Administrators

ہماری دنیا بیورو

ہوبارٹ، 18 جنوری۔ بھارت کی تجربہ کار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار نادیہ کیچی نوک نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔ ہفتہ کے روز کھیلے گئے خواتین ڈبلس مقابلے کے فائنل میں ثانیہ-نادیہ نے چین کی جوڑی جانگ شوئی اور پینگ شوئی کی جوڑی کو 6-4،6-4 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔

 اس سے پہلے جمعہ کے روز کھیلے گئے خواتین ڈبلس زمر ے کے سیمی فائنل میں ثانیہ-نادیہ نے جمہوریہ چیک کی مریم باﺅزکووا اور سلووینیا کی تمارازانسیک کی جوڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ 

۔33 سالہ ثانیہ نے آخری بار اکتوبر 2017 میں چائنا اوپن میں کھیلا تھا۔ ا س سے پہلے دسمبر میں، انہیں آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) کے ذریعہ فیڈ کپ ایشیا / اوقیانوسیہ گروپ 1 مقابلہ میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے اعلان کی گئی پانچ رکنی فیڈ کپ ٹیم میں نامزد کیا گیا تھا۔ ریا بھاٹیہ، انکتا رینا، روتجا بھوسلے اور کرمن گراس تھانڈی پانچ رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑی ہیں۔ سجنیا باوسیٹی ریزرو کھلاڑی ہیں۔ وشال اپل کو کپتان بنایا گیا ہے۔ فیڈ کپ فروری 2020 میں کھیلا جائے گا۔ 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.