کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہند نژاد امریکی خاتون ممبرپارلیمنٹ نے جے شنکر کو دیا جواب، تنقید سننا ہی نہیں چاہتی بھارتی حکومت

Administrators

ہماری دنیا بیورو

واشنگٹن،21دسمبر۔امریکہ میں کانگریس کمیٹی کے ساتھ آخری وقت میں اجلاس منسوخ کرنے کے اعلان پر بھارتی نژادامریکی خاتون ممبر پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو جواب دیا ہے۔ امریکی رہنما پرملا جے پال نے کہا کہ میٹنگ منسوخ ہونے کی اطلاع واقعی بہت تکلیف دینے والی ہے۔ جے پال نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی تنقید سننا ہی نہیں چاہتی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے پرملا جے پال کے حوالے سے لکھا کہ موجودہ وقت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ بات چیت ہونی چاہیے تھی نہ کہ یہ کہ اس میٹنگ میں کون شامل ہو رہا ہے۔
ڈیموکریٹ رہنما پرملا جے پال کشمیر پر اپنی تجویز کو اس ہفتے آگے بڑھانے والی تھیں لیکن ان سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ جے شنکر سے ملاقات ہونے تک رک جائیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب وہ جنوری میں نئے سرے سے اپنا تجویز پیش کریں گی۔ معلوم ہو کہ پرملا جے پال کشمیر کے معاملے پر حکومت ہند کے قدم کی تنقید کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ختم کئے جانے کے بعد ریاست میں عائد پابندیوں کو ہٹانے کے سلسلے میں ایک تجویز بھی پیش کی تھیں۔
چنئی میں پیدا ہونے والی جے پال اس وقت بھارت میں اپنے خاندان سے ملنے گئی تھیں جب مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ جے پال کا کہنا تھا کہ میں انسانی حقوق کی پرواہ کرتی ہوں، ہزاروں لوگوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا ہے، مواصلات کے ذرائع پر پابندی نے عام زندگی کو اور بھی مشکل بنا دیا۔
دوسری جانب ایس. جے شنکر نے کہا کہ میں اس (کانگریس کے) تجویز سے واقف ہوں۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہ صحیح طریقے سے جموں وکشمیر کی صورت حال کو سمجھنے اور حکومت ہند وہاں کیا کر رہی ہیں، اس کو سمجھنے کے لئے ہیں۔مجھے ان سے (جے پال) ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے ملنے میں دلچسپی رکھتا ہوں جوغیر جانبدار ہیں اور کھلے طور پر بحث کے لئے تیار ہیں نہ کہ ان لوگوں سے جو پہلے ہی اپنی رائے بنا چکے ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.