کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

روینا ٹنڈن، فرح خان اور بھارتی سنگھ کی مشکلیں بڑھیں

Administrators

ہماری دنیا بیورو

چنڈی گڑھ، 26 دسمبر۔ مسیحی برادری کے مذہبی جذبات بھڑکانے میں پنجاب کے اجنالا پولیس تھانے میں بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایت کار فرح خان، فلم اداکارہ روینا ٹنڈن اور کامیڈین بھارتی سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سنیما کی تینوں شخصیات کے خلاف کارروائی کی مانگ کو لے کر جمعرات کو مسیحی برادری کے لوگوں نے پنجاب میں کئی جگہ مظاہرہ بھی کیا۔
امرتسر کے ایس ایس پی دیہات وکرم دگل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو دی شکایت میں عیسائی تنظیموں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ فرح خان ایک ٹی وی چینل پر ایک شو کی اینکر ہیں۔ اس ٹی وی شو کے دوران روینا ٹنڈن، بھارتی سنگھ اور فرح خان نے کچھ دن پہلے ایک چینل پر مسیحی برادری کے خلاف برا بھلا کہے تھے۔ تینوں نے بائبل کے ایک لفظ کو لے کر قابل اعتراض باتیں کی ہیں۔
 عیسائی تنظیموں کی شکایت کے مطابق شو کی میزبانی کر رہی فرح خان نے کامیڈین بھارتی اور روینا کو ایک انگریزی لفظ لکھنے کو کہا۔ دونوں نے بلیک بورڈ پر اس لفظ کی ہجے لکھی۔ یہ لفظ انجیل مقدس سے لیا گیا۔ روینا ٹنڈن نے لفظ ہجے صحیح لکھی، لیکن بھارتی نے غلط ہجے لکھی۔ بھارتی سنگھ اس لفظ کا مطلب نہیں جانتی تھیں۔ انہوں نے اس کا مطلب بیان کرتے ہوئے مذاق اڑایا۔ روینا اور فرح بھی ان کے اس مذاق کا حصہ بنیں۔ ایس ایس پی وکرم دگل کے مطابق معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تینوں اداکاراوں کو جلد ہی نوٹس جاری کرکے جانچ کی جائے گی۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.