کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بالی ووڈ اداکار نے ہندو بنیاد پرستوں پربولاحملہ، یہ ہندو مذہب کو نیچادکھانے کی کوشش کررہے ہیں

Administrators

ہماری دنیا بیورو

نئی دہلی،3جنوری۔ مشہور شاعر فیض احمد فیض کی نظم’ہم دیکھیں گے‘ کا استعمال آئی آئی ٹی کانپور میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباءکی حمایت میں گائی گئی تھی، جس پر کئی لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی فیض احمد فیض کو ہندو مخالف بتایا گیا تھا، جس پر گذشتہ دن جاوید اختر نے اپنی رائے پیش کی تھی۔ حال ہی میں فیض احمد فیض اور بی اےچیو میں مسلم سنسکرت ٹیچر کو لے کر بالی ووڈ ایکٹر رنویر شوری نے ٹویٹ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رنویر شوری نے ہندو مذہب کی اقدار کو ٹھیس پہنچانے اور اسے نیچا دکھانے والوں پر نشانہ لگایا ہے۔
رنویر شوری کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ رنویر شوری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک مسلمان سنسکرت ٹیچرکو نیچا دکھانے کے ساتھ فیض کی شاعری کو پھاڑنے تک، میں ہندو انتہا پسندوں کی حماقت پر حیران ہوں۔ ہندو مذہب کے اصل اقدار، جیسے رواداری اورکھلے پن سے دور وہ ہندو مذہب کو نیچے کی طرف کھینچ رہے ہیں۔رنویر شوری کا ہندو مذہب کو لے کر آیا ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہا ہے، ساتھ ہی لوگ اس پر جم کراپنے ردعمل کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

بالی وڈ کے اس مثالی جوڑے نے ریڈ کارپیٹ پر میچنگ کپڑوں میں جیتا سب کا دل


بتا دیں کہ بالی ووڈ ایکٹر رنویر شوری فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔ملک کے مسائل پریہ اداکارکھل کر اپنے خیالات پیش کرتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی محبت کی کہانی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے اداکار جلد لوٹکےس میں بھی نظر آئے تھے۔ وہیں، فیض احمد فیض کی شاعری کی بات کریں تو ’ہم دیکھیں گے‘کو لے کر واسی کانت مشرا اور 16 سے 17 لوگوں نے آئی آئی ٹی ڈائریکٹر کے پاس تحریری شکایت دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ نظم میںکچھ دقت والے الفاظ ہیں جو ہندووں کے جذبات کو متاثر کر سکتے ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.