کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

قاسم سلیمانی کے جنازے میں پوری ایرانی قوم سڑکوں پر اترآئی، مرگ بر امریکہ کے نعرے

Administrators

تہران،06جنوری(ہ س)۔
ایران کی راجدھانی تہران میںامریکی حملے میں مارے گئے ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی کی جنازے میںشرکت کیلئے پوری ایرانی قوم سڑکوں پر اترآئی۔پیر کو تہران میں جنرل سلیمانی کی نمازِ جنارہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی اور اس میں صدر حسن روحانی، چیف جسٹس ابراہیم رئیسی، پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی، قدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قآنی سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

iran.jpg
ایران میں قاسم سلیمانی ایک قومی ہیرو کا درجہ حاصل رکھتے تھے اور انھیں ملک میں آیت اللہ خامنہ ای کے بعد سب سے طاقتور شخصیت سمجھا جاتا تھا۔قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو جمعے کی صبح بغداد کے ہوائی اڈے کے باہر ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے میں ان کے ساتھ موجود ایران نواز عراقی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے کمانڈر ابومہدی مہندس سمیت پانچ افراد مارے گئے تھے۔قاسم سلیمانی سمیت دیگر ہلاک شدگان کوہفتہ کو ایران کے صوبے خوزستان میں اہواز کے ہوائی اڈے پرلایاگیاتھا جہاں اتوار کو لاکھوں افراد نے ان کے جنازے کے جلوس میں شرکت کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو تہران میں بھی ان کے جنازے کے موقع پر بھی شہر کی تمام شاہراہیں اور گلیاں سیاہ پوش لوگوں سے بھری ہوئی تھیں جنہوں نے ایرانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور امریکہ مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

iran1.jpg
ایران کے سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر کے مطابق تہران کی سڑکوں پر عوام بہت بڑی تعداد میں اپنے ’قومی ہیرو‘ کے سفرِ آخرت میں شریک ہوئے۔قاسم سلیمان کی نمازِ جنازہ کے موقع پر آیت اللہ علی خامنہ ای کے علاوہ مقتدیوں کی بڑی تعداد بھی آبدیدہ نظر آئی۔ جنازے کے جلوس میں شریک افراد نے قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ ’مرگ بر امریکہ‘ یا امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

ٹرمپ پر’سنک‘ سوار، ایران کے ان اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنرل سلیمانی کی میت قم لے جائی جائے گی جس کے بعد انھیں منگل کو ان کے آبائی شہر کرمان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔جنازے کے موقع پر قاسم سلیمانی کی بیٹی ینب سلیمانی نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اسے اس اقدام پر ’سیاہ دن‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’خبطی ٹرمپ یہ نہ سمجھنا کہ میرے والد کی شہادت کے ساتھ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔‘

You May Also Like

Notify me when new comments are added.