کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تالی تھالی کے بعد اب مودی جی کا ایک اور نیا ڈرامہ،’ٹیکا اتسو‘!۔

ایچ ڈی نیوز،ہفتہ،10 اپریل 2021

نئی دہلی ۔ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے یہاں چھوٹی سطح پر کنٹینمنٹ زون تیار کریں۔ جانچ ، شناخت اور علاج کے اصول پر بھی کام کریں۔وزیر اعظم نے کورونا کی وبا سے متعلق ہو رہی سیاست کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا خیال ہے کہ وہ بحران کی اس گھڑی میں خدمت کے ساتھ کام کرنا ہی وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اس دوران ، وزیر اعظم نے جمعرات کے روز ریاستوں کو اپنی سطح پر کل جماعتی اجلاس منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے 14 اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر اور جیوتبا پھولے کے یوم پیدائش کے موقع پر 'ٹیکا اتسو' منانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ آکر اپنے پڑوس میں 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ٹیکالگوائیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجوہات اور اس سے نمٹنے کے علاج پر اپنے خیالات شیئر کیے۔اپنے خطاب میں ، وزیر اعظم نے پچھلے سال وبا کے آغاز میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ آج ہمارے پاس اس وبا سے نمٹنے کے لئے بہتر وسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاو پر قابو پانے کے لئے صرف اس کے ہوسٹ(متاثر فرد)کو آئیسولیٹ کرنا واحد حل ہے۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ کورونامتاثرین کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کی جلد سے جلد جانچ کر کے ان کو الگ کیا جائے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو بھی آگاہ کریں تاکہ خاندانوں میں بیماریوں سے متعلق محتاط رہنے کی عادت ڈالی جا سکے۔ اس دوران وزیر اعظم نے لاک ڈاون اور نائٹ کرفیو جیسے موضوعات پر بھی اپنے خیالات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں لاک ڈاون سے گریز کیا جانا چاہئے۔ وہیںرات کے کرفیو کو ایک تجویزکے طور پراستعمال کیا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ اس سے دیگر سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو نائٹ کرفیو پر اعتراض ہو لیکن یہ لوگوں کو کورونا کے درمیان جینے کا لوگوں کو احساس دلاتا ہے اور انہیں اس تناظر میں چوکسی دیتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک بار پھر کورونا کو کنٹرول میں لانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہماری کوششوں کی وجہ سے ہی ہے کہ کورونا کے فعال معاملات 10 لاکھ سے 1.25 لاکھ پر آئے ہیں۔انہیں کوششوں کو ایک بار پھر دہرانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے جمع کرنے کے طریقوں پر صحیح طریقے سے کام کرنے کا مشورہ دیا۔ 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.