کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کانگریس امیدوار نے شہریت ترمیمی بل پر کجریوال کا مبہم رویہ پر اٹھایاسوال، کہا کہ مستقبل میں کرسکتے ہیں حمایت

Administrators

طارق انور قاسمی / ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی ،30جنوری ۔دلی گیٹ کانگریس کمیٹی کے کارکنان کی جانب سے نکالے گئے پیدل مارچ میں مٹیامحل اسمبلی حلقہ کے نوجوان امیدوار مرزا جاوید علی نے شرکت کرتے ہوئے گاندھی مارکیٹ ، ڈی ڈی اے فلیٹ ماتا سندری روڈ،سلم کواٹر ،ریلوے کواٹراور چوسٹھ کھمبا سمیت دہلی گیٹ بلاک کے تحت آنے والے مختلف محلوں کا دورہ کیا ،جن گلیوں اور محلوں سے کانگریس امیدوار کے رابطہ مہم کا قافلہ گذرا وہاں کے لوگوں نے مرزاجاوید علی کو پھول مالا پہناکر والہانہ استقبال کیاور اب کی بار کانگریس آئی کے نعرے سے جلوس کے شرکاءکا حوصلہ بلند کیا۔اس دوران مرزا جاویدعلی نے متعدد مقامات پر لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک ایک عجیب ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے۔

DSCN2994.JPG
شہریت ترمیمی بل نے یہاں کے عوام میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے ،دستور ہند کو تار تار کرنے کی گہری سازشیں رچی جارہی ہے ،یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بچوں کو پریشان کیا جارہاہے ،ان سب کے باوجود دہلی کے سیکولر پسند عوام کی بدولت پانچ سال اقتدار کا مزہ لوٹنے والی پارٹی کے وزیر اعلی اس اہم ایشو سے کنارہ کش ہیں آخر کیوں؟ابھی تک انہوں نے ایک بھی متاثرکسی طالب علم سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کی ہے او رنہ ہی جامعہ ملیہ ،جے این یو سمیت کسی بھی مظاہرہ گاہ پر پہنچ کرمظاہرین کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوئی ضرورت سمجھی ہے ،جس سے ان کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے اور یہ اشارہ ملتا ہے کہ اگر ان کو دوبارہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو یہ اس کالے قانون کی حمایت کا راستہ اپنا سکتے ہیں نہ کہ اس کے خلاف اپناموقف رکھیں گے ۔

DSCN3064.JPG
انہوں نے کہا کہ اسوقت دہلی کے سیکولر عوام خاص کر مٹیامحل کے عوام جو باہمی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں ،انہیں اپنے سیاسی متبال کے طور پر کانگریس کو منتخب کرنا چاہیے تاکہ دوہرا معیار رکھنے والے سیاسی لیڈروں کو اقتدار کی کرسی سے دور رکھا جاسکے اور مثبت سوچ وفکر کے ساتھ واضح موقف رکھنے والی کانگریس پارٹی کے ہاتھ کو مضبوط کرکے اپنے اس اسمبلی حلقہ کو ترقی وخوشحالی میں مثالی بنایا جاسکے ۔ پیدل مارچ میں شریک دیگر لوگوں کے علاوہ منظو رملک (دلی گیٹ بلاک صدر)انصار احمد(جنرل سکریٹری ،چاندنی چوک شہر ضلع کانگریس کمیٹی)راجیش شرماعرف کالے،راجیش پوری،کمل راجندر،نندو،کیشوری ،سلیم رضا،ٹیٹوچوہان ،شیکھر،شاکر سیفی،آفاق حسین ،ترلوک جی ،للت ،ایوب ،مبین خان ،طاہر بابا،شاہد بھائی ،عامر حسین ،ست پر کاش ،بانو بھابی ،شہنازکے اسماءخاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.