کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

نئے سال کا جشن منانے کون سے ملک پہنچے فلمی ستارے، آپ بھی جانئے

Administrators

ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی ،30دسمبر ۔نئے سال آنے میں صرف دو دن اور رہ گئے ہے۔ ایسے میں ہر شخص نئے سال کے استقبال کے لئے پرجوش ہے ۔متعدد افراد سردی کی چھٹیوںمیں باہر جارہے ہیں، وہیں بالی ووڈ سےلبرٹیزبھی اس میں پیچھے نہیں ہے۔بالی و وڈ کے کئی ستارے ان چھٹیوں سے لطف اندوز کرنے سوئٹزرلینڈ کی خوبصورت وادیوں میں پہنچے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ان خوبصورت وادیوں میں انجوائے کرتے ہوئے کرشمہ کپور نے کرینہ کپور اور ورون دھون کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

شادی کی دوسری سالگرہ پر انوشکا اور وراٹ نے ایک دوسرے کے لئے لکھا رومانٹک پوسٹ

وہیں ابھی انوشکا شرما، وراٹ کوہلی، ورون دھون اور ان کی گرل نتاشا کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ انوشکا نے وراٹ کوہلی، ورون دھون اور نتاشا کے ساتھ اپنی تصویر اسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس کیپشن میں انوشکا نے لکھا- 'ہیلو فرینڈ'!۔ان چاروں کی یہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہیں۔ وہیں اس تصویر کو ورون دھون نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں ورون نے لکھا- 'پہاڑوں کے دوست! '
بتا دیں، انوشکا شرما اور ورون دھون سال 2018 میں فلم 'سوئی دھاگا' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر تقریبا 125 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ فی الحال انوشکا فلموں سے دور ہیں جبکہ ورون دھون جلد ہی فلم 'اسٹریٹ ڈانسر 3 D' میں نظر آئیں گے۔یہ فلم 24 جنوری، 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.