کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دہلی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے آخری دن وزیراعلیٰ کیجریوال کو کرنا پڑ رہا انتظار،بی جے پی پر برسے سسودیا

Administrators

ہماری دنیا بیورو

نئی دہلی،21جنوری۔ دہلی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے آخری دن وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال فارم بھر رہے ہیں، لیکن اروند کیجریوال کو طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ جام نگر ہاوس کے ریٹرننگ آفیسرکے آفس میں کافی بھیڑ ہے۔ وزیر اعلیٰ کی نامزدگی میں ہورہی تاخیر پر عام آدمی پارٹی بھڑک گئی ہے۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور سوربھ بھاردواج نے بی جے پی پر سازش کا الزام لگایا۔
اس معاملے پر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہاکہ بی جے پی والوں، چاہے جتنی سازش کر لو، اروند کیجریوال کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک پاو گے اور نہ ہی تیسری بار دہلی کا وزیر اعلیٰ بننے سے۔ تمہاری سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔سسودیا کے علاوہ آپ ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ نامزدگی کرنے پہنچے ہیں، جن کے پاس پیپر ہی نہیں ہے۔ 10 تجویز کار تک نہیں ہیں۔ یہ لوگ کجریوال کو نامزدگی نہیںداخل ہونے دے رہے ہیں۔ 
بی جے پی ان لوگوں کے پیچھے ہے، اس سے پہلے ان لوگوں نے ہنگامہ بھی کیا تھا۔اگرچہ سوربھ بھاردواج کو جواب دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے لکھا کہ کوئی بات نہیں، کچھ لوگ پہلی بار نامزدگی بھر رہے ہیں، ایسے میں ان سے غلطی ہو جاتی ہے۔ ہمیں انتظار کرنا چاہئے، انتظار کرنا مجھے اچھا لگ رہا ہے، وہ بھی خاندان کا حصہ ہیں۔نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے اروند کیجریوال کے خلاف کانگریس کے رومےش سوبھروال اور بی جے پی کی جانب سے سنیل یادو امیدوار ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ اروند کیجریوال کو نامزدگی بھرنے کے لئے ٹوکن نمبر 45 ملا ہے۔ ایسے میں انہیں فارم داخل کرنے کے لئے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو جب اروند کیجریوال نامزدگی داخل کرنے پہنچے تھے، تب بھی وقت کی کمی کی وجہ ان کا نامزدگی داخل نہیں کیا گیا تھا۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.