کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بھارت ۔ سری لنکا 20۔ 20 میچ لائیو: بھارت نے ٹاس جیتا، بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر

Administrators

ہماری دنیا بیورو

گوہاٹی،05جنوری:بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی -20 سیریز کا پہلا مقابلہ گوہاٹی کے بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے اور سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ حالاںکہ بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر ہے۔ اور خبر لکھے جانے تک میچ شروع نہیں ہوسکا ہے۔

نئے سال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی-20 بین الاقوامی مقابلے میں سب کی نگاہیں واپسی کرنے والے جسپریت بمراہ کی کارکردگی پر لگی ہوں گی۔ پیٹھ کے اسٹریس فریکچرکی وجہ سے چار ماہ تک باہر رہے۔ بمراہ اس ہندوستانی ٹیم کے لئے کافی اہم ہیں اور اس سال ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے انہیں احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔

بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی کی مداخلت کے بعد انہیں گجرات کے لئے گھریلو فرسٹ کلاس میچ کے لئے بھی چھوٹ دے دی گئی تھی۔ ایسا بین الاقوامی سطح پر واپسی میں ان عہدہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں۔

Sri Lanka (Playing XI): Danushka Gunathilaka, Avishka Fernando, Kusal Perera(w), Oshada Fernando, Bhanuka Rajapaksa, Dhananjaya de Silva, Dasun Shanaka, Isuru Udana, Wanindu Hasaranga, Lahiru Kumara, Lasith Malinga(c)

India (Playing XI): Shikhar Dhawan, Lokesh Rahul, Virat Kohli(c), Shreyas Iyer, Rishabh Pant(w), Shivam Dube, Washington Sundar, Kuldeep Yadav, Shardul Thakur, Navdeep Saini, Jasprit Bumrah


You May Also Like

Notify me when new comments are added.