کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دبئی میں رہنے والے تارکین وطن کیلئے بڑی خوش خبری، اقامہ بنوانے میں اب صرف 40 منٹ لگیں گے

Administrators

دبئی،14دسمبر(ایجنسی)۔
جولوگ اپنی قسمت بدلنے کی خاطرمحنت اور مزدوری کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے دبئی، شارجہ، ابوظہبی یا دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں اور اپنی معاشی اور سماجی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لانا چاہتے ہیں ان کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ واضح رہے کہ بھارت سے بڑی تعداد میں غریب اور مزدور متحدہ عرب امارات روزی روٹی کی تلاش میں جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروالوں کو دو وقت کی روٹی اور زندگی کی بہترین سہولیات بھی میسر کرسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب دبئی میں تارکین وطن کو ایک اور شاندار سہولت دے دی گئی ہے۔گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میںبتایا ہے کہ دبئی اسمارٹ سٹی (دبئی الذکیہ) کی جانب سے تارکین کی آسانی کے لیے ’دبئی الآن‘ (دبئی اب) نامی ایپلی کیشن کا اجراءکر دیا گیا ہے، جس کے باعث اقامہ بنوانے میں اب 40 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی انتظامیہ نے یہ انقلابی اقدام اقامہ اور تارکین وطن کی جنرل اتھارٹی کے اشتراک سے اٹھایا ہے۔جس کے باعث اب تارکین کو اتھارٹی کے دفاتر میں بھی آنے کی ضرورت نہیں۔

وہ کہیں پر بھی بیٹھے بیٹھے اپنے موبائل فونز کے ذریعے اقاموں کا اجراء، ان کی مدت میں توسیع و ترمیم اور نقل کفالہ سمیت دیگر خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ وہ اپنے اقاموں کی منسوخی بھی مذکورہ ایپ کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے ویزہ کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ اس طرح ان کا قیمتی وقت اور ٹرانسپورٹ پر آنے والے پیسوں کی بھی بچت ہو گی۔اس ایپ پر صارفین کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔تارکین اپنے بیوی بچوں اور والدین کے اقاموں کی تجدید بھی گھر بیٹھے اس آن لائن ایپ کی مدد سے کرا سکتے ہیں۔ جس کے باعث دستاویزات کی تیاری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.