کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

راجدھانی کے شہری اب کام چاہتے ہیں ، لوگوں پر سے کیجریوال حکومت کا جادو ختم

کانگریس دہلی کے صدر کی موجودگی میں کالکاجی اسمبلی حلقہ سے ایڈوکٹ کماری شوانی چوپڑا اوروکاس پوری سے مکیش شرما نے داخل کی پرچہ نامزدگی

Administrators

ہماری دنیا بیورو

نئی دہلی 21جنوری۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے کہا کہ اس بار یقینی طور پر کانگریس ہی کی حکومت بنے گی کیوں کہ دہلی کے لوگوں پر سے کیجری وال حکومت کا جادو اتر گیا ہے۔ انھوں نے عام آدمی پارٹی کی حکومت اوربی جے پی کی مرکزی حکومت دونوں کو جملے باز حکومت قرار دیااور کہا کہ مرکزاور دہلی کی حکومتیں صرف جملے ہی دے سکتی ہیں ، مگر اب عوام کو جملے نہیں چہار طرفہ ترقی کی ضرورت ہے اور آنے والی 8فروری کو اس بات کافیصلہ عوام کانگریس کے حق میں ووٹ دےکر کر یگی۔

Delhi Congress.JPG

ریاستی صدرسبھاش چوپڑا نے کالکاجی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کی امید وار ایڈ وکٹ کماری شوانی چوپڑا کے ساتھ جاکر پرچہ¿ نامزدگی داخل کرایاکماری چوپڑا نے دوپہر 12بجے الیکشن دفتر جاکر سادگی کے ساتھ اپنی درخواست نامزدگی داخل کی۔اور کہا کہ میں سادگی میں یقین رکھتی ہوں ، بہت زیادہ لوگوں یا ہجوم کے ساتھ راہ گیروں کو پریشان کرنے سے پرہیز کرتی ہوں ۔ انھوں نے کہا کالکاجی کی عوام میرے لئے باعث عزت ہے اور میں انھیں کسی طرح کی تکلیف دے کر پریشان کرنا نہیںچاہتی ہوں۔کاغذات نامزدگی کے وقت ان کے ساتھ سبھاش چوپڑا،منجو چوپڑا،جتیندر کمارکوچھڑ،کھوندرسنگھ کیپٹن، اندو ورما،چندر پرکاش موجود تھے۔دہلی پردیش کے سینئر لیڈر وترجمان مکیش شرما نے بھی آج وکاس پوری اسمبلی حلقہ سے امیدواری کے لئے پرچہ¿ نامزدگی داخل کیا۔پرچہ داخل کرنے سے پہلے مکیش شرما نے ہزاروں لوگوںکے ساتھ علاقے کا دورہ کرکے عوام سے آشرواد لیا۔

Delhi Congress Mukehs Sharma.jpg

پرچہ داخل کرنے کے بعد انھوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ وکاس پوری کے حالات بہت بدتر ہیں جس کے لئے BJPاورAAPذمہ دار ہیں،اور انھوں نے لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ ایک بار علاقہ میں کام کرنے والے شخص کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔کل صبح10.30اتم نگر پولیس اسٹیشن سے مکیش شرما اپنا پیدل دور ہ شروع کریںگے۔آج ہی مٹیا محل اسمبلی حلقہ سے مرزاجاوید علی نے بھی اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ جاکر اپنی امیدواری کی درخواست جمع کی۔اور بادلی اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امید وار دیوندر یادو نے بھی اپنی درخواست نامزدگی جمع کی ۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.