کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

جب ایک بچی کے گھر جانے کے لئے مجبور ہوئے ابو ظہبی کے ولی عہد

Dr Zafarul Islam Khan

دبئی،03دسمبر(ایجنسیاں)۔

ابو ظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے پیر کو ایک اماراتی بچی کے گھر جاکر اس سے ملاقات کی۔ابو ظہبی کے ولی عہد کی چھوٹی بچی سے یہ ملاقات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس ملاقات کے پیچھے کی کہانی انتہائی پیاری ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق  ابو ظہبی میں سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (ایم بی ایس) کے سرکاری استقبال کے لئے کچھ بچوںکو منتخب کیا گیا تھا۔ اس میں ایک عائشہ نامی لڑکی بھی شامل تھی۔ ابو ظہبی کے پرنس سے ہاتھ ملانے کے لئے عائشہ نے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن بھیڑ کی وجہ سے وہ اس سے ہاتھ نہیں ملا سکے۔ہاتھ نہ ملا پانے کی وجہ سے بچی انتہائی اداس ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو گیا تھا۔ویڈیو میں لگتا ہے کہ عائشہ ہاتھ ملانے کے لئے دوڑ کر لائن میں لگتی ہے اور پھر ہاتھ آگے بڑھاتی ہے لیکن شیخ محمدبن زید اس سے مصافحہ نہیں کرتے ہیں اورآگے بڑھ جاتے ہیں۔جب ویڈیو وائرل ہوا تو شیخ محمد بن زید نے عائشہ محمد مشیط المزروئی کے گھر پر جاکر ملاقات کی۔شیخ محمد بن زید کے ٹویٹر اکاونٹ سے اس ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس پر ہزاروں لائک آ چکے ہیں اور قریب 5000 بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

شیخ محمد نے ٹوئٹر پر تصاویر کے ساتھ لکھا، آج میں بچی عائشہ محمدمشیط المزروئی کے گھر پہنچا اور میں اس سے اور اس کے خاندان سے مل کر بہت خوش ہوں۔ویڈیو میں عائشہ کے بھائی اور والدابوظہبی کے ولی عہد کا خیر مقدم کرتے نظر آتے ہیں۔ولی عہد عائشہ کے گھر تھوڑی دیر رکتے ہیں اور گھر کے اہل خانہ کے ساتھ تصاویرکھینچواتے ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.