کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بھورے خان دوسری مرتبہ دہلی لیبر ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین نامزد

Administrators

ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی،11جولائی ۔دہلی لیبر ویلفیئر بورڈ کی دسویں میٹنگ کا انعقاد دہلی امپلایمینٹ ایکسچینج آفس کریبی پلیس صدر کینٹ دہلی ہوا، جس کی صدارت ایس سی یادو نے کی ۔ بورڈ کے ممبر پریم بابو سکسینہ نے بورڈ کے چیئرمین کے لیے بھورے خان کا نام پیش کیا۔ اس کے تمام ممبران نے ایک آواز ہوکر اپنی حمایت کا اعلان کیا ۔ممبران میں ببلو گوسوامی،تھانیشور ادیگور،راجیندر کامریڈ،محترمہ شویتاراج،محترمہ الکا کول،نیرج سہگل وغیرہ تمام ساتھیوں نے اتفاق راے سے بھورے خان کو اپنے بورڈ کا چیئر مین منتخب کیا۔اس موقع پربھورے خان نے انہیں بورڈ کا چیئرمین منتخب کرنے پر اپنے تمام ساتھیوں شکریہ ادا کیا اورکہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال،کابینی وزیراور پارٹی کے ریاستی صدرگوپال رائے نے مجھے اس لائق سمجھتے ہوئے دہلی سرکار میں جو ذمہ دار ی سو نپی ہے میں اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے با حسن و خوبی ادا کر نے کی کوشش کریں گے۔میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور گوپال رائے جی کا مشکورہوں۔
IMG-20200710-WA0007.jpg
اس موقع پر انہوں کہا کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ابھی لاک ڈاو ¿ن میں بھی دہلی سرکار نے مزدوروں کے لیے بھر پور محنت کی ہے اور آئندہ بھی ہم سب مل کر لیبر ویلفیئر بورڈ کے ذریعہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے دوسرے مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بچوں کی تعلیم، صحت وتندرستی اور ان کے فلاح کے لئے ہم ہرممکن کوشش کریں گے اور ان کی ہرضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہم تمام ساتھی مل کر عہد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے مزدوروں کو دوسری ریاستوں کے مزدوروں کے مقابلے اپنے بورڈ کے ذریعہ بہتر خدمات فراہم کریں گے اور ان کی زندگی کو بہتر بنانے مدد کریں گے۔اس موقع پر بھورے خان کو مبارک باد دینے والوں میں وسیم سیفی،محسن سیفی ،ریاض سیفی، سلیم ملک سیاسی سماجی کارکن عبید خان، شکیل خان، محمد اسلم ،خالد سلمانی وغیرہ موجود تھے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.