کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

امریکی فوجی ٹھکانہ اور سفارت خانہ پر راکٹ حملہ، کیا ایران نے بدلے کی کارروائی شروع کردی؟

Administrators

بغداد،05 جنوری،ایجنسی: عراق کی راجدھانی بغداد میں ایران کے پاسداران انقلاب فورس کی القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے ایک دن بعد ہی امریکی سفارت خانے اور امر یکی ایئر بیس پر راکٹ داغے گئے ہیں۔ جس وقت یہ راکٹ داغے گئے ہیں امریکی فوج کے اہلکار وہاں موجود تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راکٹ حملے کے بعد چاروں طرف افراتفری مچ گئی ہے۔ اور امریکی فضائیہ کی ہیلی کاپٹر بغداد کے فضاؤں میں اڑتے رہے ہیں۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے اپنے فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھاہے۔ ذرائع کے مطابق بغداد کے گرین زون میں واقع سلیبریشن اسکوائر پر کم ازکم ایک راکٹ حملے ہوئے۔  جبکہ ایک راکٹ جدریا علاوہ میں گرا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق بلد ایئربیس پر دو راکٹ داغے گئے جس کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے لیے امریکی ڈرون جائزہ لے رہے ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.