کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ایرانی صدر نے دی بدلے کی دھمکی،خوفزدہ امریکہ نے اپنے شہریوں کوفوری طور پرعراق چھوڑنے کا دیا حکم

Administrators

نئی دہلی، 03 جنوری(ایجنسیاں)۔
امریکہ کے ذریعہ عراق میں ایران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کئے جانے کے بعدپورے مشرق وسطیٰ میں حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔ امریکہ نے عراق-ایران سرحد کے قریب بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس یہ حملہ کیا تھا۔ اب بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے نے اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کے لئے کہہ دیا ہے۔ دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹویٹ کرکے امریکہ کو خبردار کیا ہے۔
بغداد میں موجود امریکی سفارت خانے نے بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے جمعہ دوپہر کو ایک پریس ریلیز جاری کی۔ اس میں یہاں آس پاس موجود تمام امریکی شہریوں سے واپس امریکہ لوٹنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری فوری طور پر یہاں سے نکلیں، پھر چاہے وہ امریکہ لوٹنا ہو یا کسی اور ملک جانا ہو۔امریکہ نے جوحملہ کیا ہے، وہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہے۔

https://twitter.com/HassanRouhani/status/1213009152093696005

جہاں پر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی گاڑی سے جا رہے تھے، تبھی ڈرون سے گاڑیوں کو اڑا دیا گیا۔ تاہم، ایئر پورٹ پر اب بھی پرواز کی سہولت شروع ہی ہے۔امریکی سفارت خانے کی طرف سے تمام شہریوں کو تین باتوں کا دھیان رکھنے میں کہا گیاہے۔ عراق کا سفر نہ کریں، امریکی سفارت خانے کے قریب نہ جائیں، ہر چھوٹی بڑی خبروں پر توجہ ضرور رکھیں۔

شاہ سلمان کاامریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،امریکی نیول بیس فائرنگ کی مذمت


امریکہ کی دہشت گردی کے بعد ایران ناراض ہے اور مسلسل امریکہ سے بدلہ لینے کی بات کہہ رہا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے انتہا پسندی کے خلاف جو جنگ کا پرچم اٹھایا تھا، اسے بلند ہی رکھا جائے گا۔ امریکہ کی طرف سے جو زیادتیاں کی جا رہی ہیں، اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔آپ کو بتا دیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فورس نے بغداد ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایران کی فورس کے بڑے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سمیت کچھ دیگر افسروں کی موت ہو گئی۔ تبھی سے مشرق وسطی کے حالات بگڑتے نظر آرہے ہیں۔اپنے کمانڈر کی موت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سلیمانی کی موت کے لئے ذمہ دار لوگوں سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ بیرون ملک میں رہ رہے امریکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایران کے حملوں کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.