کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

افغانستان سے دہلی آرہا طیارہ حادثہ کا شکار، 110 مسافر تھے سوار

Administrators

نئی دہلی، 27 جنوری(ایجنسی)۔

افغانستان میں پیر کو ایک مسافر طیارہ حادثہ کا شکارہو گیا۔ مشرقی غزنی صوبے میں پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر1:10 بجے افغانستان افغان ایئر لائنز کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے، وہ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ فی الحال، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی جانکاری نہیں ہے۔

افغانستان کی خبررساں ایجنسی ایریان کے مطابق، ہرات ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ افغانستان افغان ایئر لائنز کا تھا. اس میں 110 افراد سوار تھے اور یہ ہرات سے دہلی کے لئے پرواز بھر رہا تھا۔غزنی ریاست کے گورنر کے ترجمان عارف نوری نے کہا کہ دیہہ یاک ضلع میں مقامی وقت کے مطابق 1:10 بجے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

ایئر انڈیا میں 100 فیصد حصہ داری فروخت کررہی ہے مودی حکومت،بی جے پی ایم پی کی بغاوت،سپریم کورٹ جانے کی دھمکی

غزنی صوبہ پہاڑی علاقہ ہے جوہندوکش کی تل چھٹی میں بسا ہے۔ سردی کے دنوں میں یہاں زبردست سردی پڑتی ہے اور موسم بھی زیادہ تر خراب رہتا ہے۔افغان میڈیا نے صوبائی کونسل کے رکن خالق داد اکبری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر مدد کے لیے حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ طالبان کے زیر اثر علاقے میں گرا جہاں امدادی کاموں کے لیے افغانستان کی اسپیشل فورسز کو روانہ کیا جائے گا۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.