کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے کئی کار کن کانگریس میں شامل

Administrators

ہماری دنیا بیورو

نئی دہلی22جنوری۔دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے جو الزمات کانگریس پر لگائے ہیں اس سے صاف ہے کہ وہ لوگ کتنے خوف زدہ اور ڈرے ہوئے ہیں،ان دونوں پارٹیوں کی مایوسی صاف اور واضح ہے کہ اسکورٹنی(جانچ نامزدگی) کے وقت ہی کانگریس کے امید واروں کو نشانہ بنا کر ان پر الزام عائد کر رہے ہیں ،اس بات سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ بی جے پی اور آپ دونوں ہی ایک دوسرے سے رابطہ میں ہیںو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اس سے ان کے ناپاک اردوں کا بھی پتہ چلتا ہے۔

کانگریس صدر سبھاش چوپڑا نے کہا کیا وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے خوب کام کیا اس کے باوجود بھی ان کے خلاف 74لوگوں نے پرچہ¿ نامزدگی داخل کیا ہے یہ بات بالکل صاف ہے کہ دہلی کی عوام ان کو ذرا بھی پسند نہیں کرتی اسی لئے عوام ان سے ناراض ہے اور اپنے غصے کا اظہار کرہی ہے اور کیجری وال کی تاریخ ہے کہ وہ کام نہیں کرتے بلکہ صرف اشتہار کے ذریعہ عوام کو گمراہ ضرور کرتے ہیں۔آج صوبائی دفتر راجیوبھون میں ایک پریس کانفرنس میں پردیش صدر سبھاش چوپڑا نے رہتاس نگر اسمبلی حلقہ اور مصطفے آباد اسمبلی حلقہ سے بی جے پی اورآپ کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے کارکناں کا خیر مقد م کیااورانہیں کانگریس کاممبر بنایا۔

اس موقعہ پر رہتاس نگر سے کانگریس امیدوار وپن شرما،مصطفی آباد سے کانگریس کے امید وار علی مہندی،سابق ممبراسمبلی انل بھردواج،اوردہلی کانگریس ترجمان پروفیسر رتن جین موجود تھے۔رہتاس نگر اسمبلی حلقہ سے مکیش ہڈا(آپ )سابق امید وار رہتاس نگر اسمبلی،انل گوتم سابق میونپسل کاپوریٹررہتاس نگر اسمبلی حلقہ(آپ ) ، پرمود تیا گی سابق صدر آرڈبلیو اے رہتاس نگر (بی جے پی)، رادھے شیام گوئل(آپ )، سہیل چودھری(آپ )، طاہر انصاری(آپ ) ،سندر چودھری، سندیپ کمار ، لوکیش گوئل، منیش شرما، انل چوہان،اور نوین شرما نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔مصطفی آباد اسمبلی حلقہ سے ظہیر الدین مائنارٹی ضلع صدر(آپ)، رئیس احمد وارڈ صدرنہرو وہار(آپ )، رئیس الدین نہرو وہار (آپ)،اور بلال احمد چمن پارک سے کانگریس کمیٹی میں شامل ہوئے۔ہندوستھان سماچاراویس

You May Also Like

Notify me when new comments are added.