کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ایران کی انتقامی کارروائی: عراق میں دو امریکی ایئر بیس پر پھر داغے میزائل

Administrators

بغداد،08 جنوری: ایران کی امریکہ کے خلاف انتقامی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے بدھ کی صبح ایک بار  پھر عراق میں امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق عراق میں دو امریکی فضائی اڈوں کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق یہ کارروائی ایران کے القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد انتقامی کارروائی کے طور پر کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ کم از کم دو امریکی فوجی ایئربیس عین الاسد اور ایربل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملے بدھ کو علی الصبح امریکی ایئربیس پر کئے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک ان حملوں کسی جانی نقصان کی اطلاعات کے نہیں ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفی گریشام نے ایک بیان جاری کرکے کہاکہ ہم عراق میں امریکی  ایئر بیس پر ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کے بارے میں آگاہ ہیں۔

امریکی صدر کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ اور وہ اس صورتحال حال کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی صدر اس بارے میں قومی سلامتی  ٹیم سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.