کاروبار

فکر وخیالات

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یوم جمہوریہ کے موقع پردنیا نے دیکھا شاہین باغ میں وطن سے محبت کرنے والوں کاجن سیلاب

Administrators

یوم جمہوریہ کے موقع پردنیا نے دیکھا شاہین باغ میں وطن سے محبت کرنے والوں کاجن سیلاب

ہماری دنیا بیورو

نئی دہلی،26جنوری:دہلی کے شاہین باغ میں جاری شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے میں لوگوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرکردنیا کو دکھا دیا کہ وہ ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ یہاں گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس(این آرسی) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔پرچم کشائی کے موقع پرجے این یو کے سابق طلباءیونین لیڈر عمر خالد بھی موجود تھے۔ اس دوران لوگوں کا سیلاب امنڈپڑا لوگوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ جن گن من گا کر یوم جمہوریہ کا جشن منایا۔

 یہاں مظاہرین کی بھاری بھیڑ امنڈپڑی ہے، جس نے این سی آر، سی اے اے اوراین پی آر کی جم کر مخالفت کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کا جشن منایا۔ اس موقع پر جے این یو کے سابق طلباءیونین لیڈر عمر خالد بھی موجود رہے۔ شاہین باغ میں 80 فٹ اونچائی پر 45 فٹ لمبا ترنگا بزرگ خواتین نے لہرایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس درمیان تقریباً 10 لاکھ لوگوں نے ایک ساتھ قومی ترانے جن گن من گا کر دنیا کے کسی بھی قومی گیت کو ایک ساتھ گائے جانے والے ریکارڈ کو توڑدیا۔ 

واضح رہے کہ شاہین باغ کے لوگوں کا26 جنوری کو ان کا احتجاج 43 واںدن ہے۔ ان 43 دنوں میں یہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کی تحریک کاساتھ دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس احتجاج کا واحد آرگنائزر نہیں ہو سکتا اگرچہ وہ شرجیل امام (متنازعہ بیان دینے والا) ہی کیوں نہ ہو۔ مہینے بھر سے زیادہ دنوں پر خواتین نے آگے بڑھ کر اس مظاہرے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان خواتین نے شہریت قانون اوراین آرسی کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کی اور کہا کہ شہریت قانون کو واپس لینے تک یہ تحریک جاری رہے گا۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.